کے پی میں ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان میں کیسز کی تعداد چھ ہو گئی
Wiki Article
خیبر پختونخواہ میں ایم پاکس یعنی منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد پاکستان میں کیسز کی کل تعداد چھ ہو گئی ہے۔
صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس سال ملک میں یہ چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پبلک ہیلتھ لیب نے مریض کے خون کے نمونوں میں ایم پاکس وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ مریض کو لوئر دیر کے علاقے میں اس کے گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے، متاثرہ شخص 7 ستمبر کو خلیجی ملک سے اسلام آباد پہنچا اور پھر پشاور کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا۔ اگلے دن وہ علاج کیلئے ایک نجی کلینک گیا اور پھر اسے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس ماہ کے شروع میں پشاور میں چوتھا کیس رپورٹ ہوا تھا، جس سے یہ خدشہ پیدا ہوا کہ شہر وائرس کے لیے ایک ہاٹ سپاٹ بن سکتا ہے۔
Report this wiki page